66

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، گھر سے حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلانیوالا ملزم گرفتار…

Spread the love

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کی اسکیم 33 میں کارروائی کرکے گھر سے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گلزار ہجری اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ملزم بابر دوسانی کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں