58

ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل کا استعمال:وزیراعلیٰ کے پی نے جواب جمع کرا دیا،عمران کو دوبارہ نوٹس…

Spread the love

الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا. اس کا جواب جمع کرا رہے ہیں. کل ڈی ایم او چارسدہ میں اس کیس کی سماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں