51

توہین عدالت کیس:عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی،سرکلر جاری…

Spread the love

خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے معاملے پر سرکلر جاری کر دیا ہے۔جاری سرکلر کے مطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا اور کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں