54

مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Spread the love

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سے سبسڈائز آٹے کی تقسیم سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے کا شدید بحران ہے.خیبرپختونخوا میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں. سبسڈائز آٹا سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا جاتا ہے. جس کی وجہ سے مستحق لوگ رہ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں