66

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ونزر محل میں سپرد خاک…

Spread the love

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو ونزر محل میں سپردخاک کر دیا گیا۔7 دہائیوں پرمشتمل تاریخی عہدکا جذبات اورشان وشوکت کےساتھ اختتام ہوا. شاہی گھرانے کے افراد کی موجودگی میں ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ونزر محل کے کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ہوئی۔ملکہ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے قائم رائل والٹ میں اتاراگیا.اس سے قبل تابوت کو شاہی جلوس میں ویسٹ منسٹر پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبی تک لایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں