Spread the love
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایم کیو ایم کے لاپتہ افراد کی جلد واپسی اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچ گئے۔بہادرآباد میں رانا ثناء اللہ نے کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی دیگر رہنماؤں اور لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔