59

آصف محمود کے تباہ کن یارکر نے وکٹ کے 2 ٹکڑے کردیے…

Spread the love

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سندھ کے فاسٹ بولر آصف محمود کے شاندار یارکر کے چرچے ہیں جس نے اسٹمپ کے ہی دو ٹکڑے کر ڈالے۔سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز ملتان اسٹیڈیم میں فائنل کھیلا گیا جس میں آصف محمود کے شاندار یارکر نےکے پی کے عمران جونیئر کو تو کلین بولڈ کیا ہی لیکن ساتھ ہی مڈل اسٹمپ کے دو ٹکڑے کردیے۔یہ واقعہ کے پی کی اننگز کے آخری اوور میں پیش آیا جس نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں