9

اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور…

Spread the love

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی۔احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک سرکاری دورے پر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں