38

عمران خان بتائیں ایکس وائےکون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟جاوید لطیف

Spread the love

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نےکہا ہےکہ عمران خان بتائیں ایکس وائےکون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں.وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،. ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے. عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں.عمران خان بتائیں ایکس وائے کون ہے اور وہ کن کو فون کررہے ہیں ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں