52

وزیر ریلوے کا فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کرنے کی ہدایت

Spread the love

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ٹریک ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے لاہور تا کراچی مین لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی ہدایت کی جبکہ ہدایت کی کہ کوئٹہ زاہدان انٹرنیشنل سیکشنز پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد پانچ سے بڑھا کر 15 تک کی جائے. کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے اور فریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں