55

قرضوں پر سود ادائیگی، دفاع پر بھاری خرچ، 2 ماہ میں اخراجات جاریہ 11 کھرب…

Spread the love

رواں مالی سال کے پہلے2ماہ میں وفاقی حکومت کے اخراجات جاریہ بڑھ کر1.1 ٹریلین روپے تک جا پہنچے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی تا اگست کی مدت71 فیصد سے زائد اخراجات صرف2مدت قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر ہوئے جبکہ ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ کرنے کیلئے بہت کم رہ گیا ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اخراجات جاریہ ہدف سے بڑھنے پر تدارک کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں گے. ابتدائی رجحان بتاتا ہے کہ اگر پاکستان میں سیلاب نہ بھی آتے تب بھی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ 153 ارب روپے کے بنیادی بجٹ سرپلس ہدف کو حاصل کرنا ناممکن تھا.وزارت خزانہ کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق دو ماہ میں اخراجات جاریہ1.09 ٹریلین روپے تھے جو کہ سالانہ تخصیصات کے12.5 فیصد کے برابر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں