53

پی آئی اے کی پرواز میں کھڑکی کو لات مار نے والا مسافر گرفتار…

Spread the love

پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز میں عجیب حرکتیں کرنے اور طیارے کی کھڑکی کو لات مارکر توڑنے کی کوشش پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 283 پشاور سے دبئی جارہی تھی جس میں اسامہ عبداللہ نامی شہری بھی سفر کررہا تھا۔ دوران پرواز مسافر نے عجیب عجیب حرکتیں شروع کردیں۔مسافر پہلے سیٹوں کو مکے اور لاتیں مارتا رہا جسے روکا گیابعد ازاں فرش پر لیٹ گیا تو وہاں سے اٹھایا گیا. عملے نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے عملے پر بھی حملہ کیا. دوران پرواز لات مار کر جہاز کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں