Spread the love
سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین نے امدادنہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا۔
سکھر، جیکب آباد میں سڑکیں بلاک کردیں.بدین میں سیم نالے میں کٹ لگانے کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے اور دو الگ الگ مقامات پردھرنا دے دیا۔
ادھر سانگھڑ میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے چار سیلاب متاثرین کو زخمی کردیا۔ 24 گھنٹے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد کتوں کے حملے سے زخمی ہوچکے ہیں۔