Spread the love
عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام کے لیے شرح سود میں اضافے سے دنیا میں کساد بازاری کا امکان بڑھ رہا ہے۔
یہ انتباہ عالمی بینک کی جانب سے جاری ایک تحقیق میں کیا گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکا، چین اور یورو زون جیسی 3 بڑی معیشتیں بہت تیزی سے معاشی سست روی کا شکار ہورہی ہیں اور اگلے ایک سال کے دوران عالمی معیشت کے متاثر ہونے سے کساد بازاری کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا.