Spread the love
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلےباز راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ اوپنر فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں کم از کم 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کروایا جاسکتا ہے۔