Spread the love
عمر بڑھنے کے ساتھ اچھی صحت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تو دن بھر میں چند ہزار قدم چلنا عادت بنالیں۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سڈنی یونیورسٹی اور سدرن ڈنمارک یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں 10 ہزار قدم چلنا مختلف امراض اور موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تیزرفتاری سے چلنا صحت کے لیے بہت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔