124

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے بڑھنے لگے…

Spread the love

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے بڑھنے لگے ہیں جن سے خاص طور پر بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔سندھ کے ضلع خیرپور میں گیسٹرو سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں.محکمہ صحت سندھ کے مطابق گوٹھ خدا بخش شر میں متعدد بچےگیسٹرو اور ملیریا میں مبتلا ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 12 لاکھ21 ہزار سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں.24 گھنٹوں میں سانس، دمہ اور سینے کی بیماریوں سے 12 ہزار 27 افراد متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق معدے، جلدی امراض، ڈینگی، ملیریا اورڈائریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں