91

سونے کی قیمت میں کئی ہزار روپے کا اضافہ…

Spread the love

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1732 ڈالر کی سطح پہنچنے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 745 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 1346.02 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں