91

نیوزی لینڈ کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 26 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

Spread the love

نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 14 ستمبر کو لندن بھی جائیں گی۔یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں. ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں 19ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں