Spread the love
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم ہماری پیشگوئی سے ایک دن پہلے ہی اثر انداز ہونا شروع ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات اور کل آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم دوپہر میں شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش شروع ہو گئی۔موسلا دھار بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن حد نگاہ کم ہونے کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔