66

سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ آئین کے منافی ہے: صدر سپریم کورٹ بار

Spread the love

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا 63 اے سے متعلق کیس کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔عدالتی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کی. چیف جسٹس کے اقدامات سے مقدمات کی تعداد میں کمی آئی لیکن اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہے. پانچ ججزکی تعیناتیاں نہ ہونے سے انصاف کی فراہمی کا عمل سست ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں