Spread the love
اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانےکا الزام تھا. زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فرح خان کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔