Spread the love
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا.عمران خان نے جرنیلوں کا نام نہیں لیا۔گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔اس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا. عمران خان نے جرنیلوں کا نام نہیں لیا. کیا موجودہ حکومت میں اہم تعیناتی کی اہلیت ہے؟انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نواز شریف سے اگلےآرمی چیف کی اپروول لینےجا رہے ہیں۔