Spread the love
روس نے اعلان کیا ہے کہ اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹائے جانے تک یورپ کے لیے گیس سپلائی کو بحال نہیں کیا جائے گا۔روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک بشمول جرمنی اور برطانیہ نے ہمارے ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ان پابندیوں کے باعث روس نورڈ سٹریم ون پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم نہیں کرپارہا۔