Spread the love
دادو سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچاتے سیلابی ریلے کوٹری بیراج پہنچنا شروع ہوگئے۔دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے.فلڈکنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4 ہزار 147 کیوسک ہے۔فلڈکنٹرول روم کے مطابق بیراج سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 84 ہزار 372 کیوسک ہے.کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا۔