80

عمران خان کا مقصد عوام کو فوج سے لڑانا ہے:حکمران اتحاد

Spread the love

حکومتی اتحادی جماعتوں نے عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد عوام کو فوج سے لڑانا اور ملک کو سری لنکا بنانا ہے۔حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ عام میں افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ ورانہ امور کو متنازع بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سیلاب سے جبکہ نفرت، انتقام اور تکبر میں ڈوبا ہوا عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور عوام سے لڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں