58

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد…

Spread the love

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آبادکے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت میں ان کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ 8 اگست کو غلام مرتضیٰ چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوتا ہے.ملزم پر فورسز کے افسران واہلکاروں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا. مدعی سٹی مجسٹریٹ نے شہبازگل پر بغاوت کا الزام لگایا ہے جبکہ مقدمے کے بعد بیان میں مزید 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں