Spread the love
تمام ترقی کے باوجود ہمارے اسمارٹ فون پانی کے اندر کام نہیں کرتے اور ان سے ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاسکتے ۔ تاہم اب امریکی ماہرین نے کم گہرے پانی میں پیغام رسانی ممکن بنانے والی ایک حیرت انگیز ایپ بنالی ہے۔
جامعہ واشنگٹن کے سائنسدانوں نے اسے ایکوایپ کا نام دیا ہے جو تقریباً تمام اسمارٹ فون پر کسی ہارڈویئر کی تبدیلی کے بغیر کام کرسکتی ہے۔ لیکن اسے بنانا کوئی آسان کام نہ تھا کیونکہ جب کام شروع کیا تو طرح طرح کی تکنیکی مشکلات آڑے آئیں۔ اب اسکوبا ڈائیونگ کرنے والے افراد اس سے دوطرفہ رابطہ کرسکتے ہیں۔