92

سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے:آرمی چیف

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تقریباَ ختم ہو چکا ہے.اب بحالی کا معاملہ ہے جو بہت سال لےگا.بحالی کے لیے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔ایک بیان میں آرمی چیف نے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں. کل میں نے بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا کا دورہ کیا. آج خیر پور سندھ آیا ہوں یہاں بہت تباہی ہوئی ہے. وفاقی،صوبائی حکومتیں، آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے ریلیف کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں