Spread the love
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 17 بچے،10 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جب کہ اب تک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937 ہوگئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 16، سندھ میں 13، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ سیلاب اور بارشوں کےباعث 50 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد سیلاب اور بارشوں کےدوران زخمی افراد کی تعداد1343 ہوگئی۔