56

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی…

Spread the love

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سیلاب و طوفانی بارشوں کے باعث اشیاء کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.83 فیصد اضافہ ہوگیا اور مجموعی شرح 44.58 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 51 بنیادی ضروری اشیاء میں سے 23کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 7اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں