72

زمین سے باہر پہلی بار کسی سیارے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ دریافت…

Spread the love

سائنسدان برسوں سے زمین سے باہر زندگی کی تلاش پر کام کررہے ہیں اور اب تک ہزاروں نئے سیارے بھی دریافت کیے ہیں.مگر کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔مگر نئی نسل کی ٹیکنالوجیز سے لیس جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے بہت کم وقت میں اس حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔اس ٹیلی اسکوپ کو فعال ہوئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر وہ پہلی بار زمین سے باہر کسی سیارے کے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے شواہد دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میں شائع ہوئے اور محققین نے بتایا کہ جیسے ہی ڈیٹا ہماری اسکرین میں نظر آیا تو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی نے ہمیں حیران کردیا۔ویسپ 39 بی نامی بڑے سیارے کے ماحول میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو دریافت کیا۔کاربن ڈائی آکسائیڈ کو زمین میں زندگی کے ساتھ بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں