92

ٹائٹینک کی باقیات کا خراب سے خراب تر ہونے کا سلسلہ جاری…

Spread the love

سمندر برد ہونے والے دیو قامت بحری جہاز ٹائٹینک کے ملبے کا سروے کرنے والی ٹیم کے مطابق جہاز کے زنگ آلودہ باقیات کے خراب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔شمالی بحرِ اوقیانوس میں 100 سال سے زائد عرصہ قبل ڈوبنے والے برطانوی مسافر بحری جہاز کے متعلق تحقیقاتی ٹیمیں یہ بتا چکی ہیں کہ اس کی باقیات پر دھات کھانے والے بیکٹریا لگے ہونے کی وجہ سے جہاز کی حالت تیزی سے خراب ہوتی جا رہی ہے۔اوشیئن گیٹ ایکسپیڈیشن نامی کمپنی نے گزشتہ برس اپنی ٹائٹن سب مرزیبل کے ذریعے جہاز کے ملبے کی جگہ کا دورہ کیا اور جہاز کے مستول کے منہدم ہونے کے ساتھ 12 ہزار 500 کی گہرائی میں بڑھتے ملبے کی تصدیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں