89

وزیراعظم کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان…

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر عائد کی گئی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں برمنگھم اولمپکس میں میڈل جیت کر آنے والے اتھلیٹ کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر لگائی گئی پابندی ختم کررہے ہیں۔قبل ازیں سابق کرکٹرز معین خان، مصباح الحق، وسیم اکرم، عمر گل، محمد حفیظ سمیت دیگر نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے پر تنقید کرتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی تاہم انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں