61

یہ کہنا غلط ہے کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کررہا:احسن اقبال

Spread the love

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر سکا۔
نجی سرمایہ کاری اور سی پیک سے فوائد اٹھانا کے موضوع پر رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ پاکستانی قوم کرپشن کی وجہ سے ترقی نہیں کرسکی، غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اتنی ہی کرپٹ ہے. جتنی دنیا کی دوسری اقوام۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 75 سال پورے ہونے کے موقع پر ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم نے اہداف پورے کیے یا نہیں؟کیا وجہ ہے کہ دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے؟ بحیثیت قوم بیماری کی تشخیص درست کی جائے تو علاج بھی درست ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے یقینی ،محاذ آرائی، پولرائزیشن ہو گی تو قیامت تک بیرونی سرمایہ نہیں آ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں