87

قومی کھلاڑیوں کا ہنسی مذاق کے ساتھ فوٹو شوٹ…

Spread the love

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود قومی کھلاڑیوں نے براڈ کاسٹ فوٹو شوٹ کرایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فوٹو شوٹ کرتے ہنسی مذاق کرتے اور تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑی فوٹو شوٹ کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کر رہے ہیں اور پنگ پانگ گیند کو کپ میں ڈالنے والا کھیل بھی کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں