72

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر سے کمی…

Spread the love

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 1746ڈالر تک پہنچ گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باوجود بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 145900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 125086روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں