56

بنگلادیش:توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اسکول اور دفاتر کے اوقات کم کر دیے گئے…

Spread the love

بنگلادیش کی حکومت نے ملک میں بڑھتے توانائی کے مسائل کا حل نکال لیا ہے۔بنگلا دیش میں اسکول ہر ہفتے ایک اضافی دن بند کرنے اور سرکاری دفاتر اور بینک میں ایک گھنٹہ کم کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بنگلادیشی کابینہ کے سیکرٹری انوار الاسلام نے اعلان کیا کہ مذکورہ فیصلے کا اطلاق بدھ یعنی 24 اگست سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر اسکولز جمعے کو بند ہوتے ہیں لیکن اب یہ ہفتے کو بھی بند ہوا کریں گے. سرکاری دفاتر اور بینک اپنے کام کے دنوں کو آٹھ گھنٹوں سے کم کر کے سات گھنٹے کر دیں گے لیکن نجی دفاتر کو اپنا شیڈول خود ترتیب دینے کی اجازت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں