Spread the love
ہنگری میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی غلط ثابت ہونے پر محکمہ موسمیات کی سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پر نہ صرف سرکاری تعطیل تھی بلکہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہونا تھا۔ اس دن کے لیے شہری پورا سال منتظر رہتے تھے۔
سینٹ اسٹیفن ڈے کی تقریب کے لیے 40 ہزار فائر ورکس جلانے کا انتظام کیا گیا تھا اور تقریباً 20 لاکھ افراد اس تقریب میں شرکت ہوتے اور یورپ کی سب سے بڑی آتش بازی ہونا تھی۔تقریب کے آغاز سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی میں کہا کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ نے افسردہ دل کے ساتھ آتش بازی کو منسوخ کردیا۔