Spread the love
پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے جہانگیر ترین کی آئندہ سیاست سے متعلق لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ شوکت ترین نے کہا کہ جہانگیر ترین واپس آ چکے ہیں.ہم نے ساتھ لنچ کیا تھا جس میں ان کی صحت سے متعلق پوچھا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میری جہانگیر ترین سے سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی اور ان کی آئندہ سیاست سے متعلق مجھے کچھ نہیں پتا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میں نگران حکومت کی مدد کے لیے تیار ہوں. عبوری حکومت ایسی ہونی چاہیے جس پر سب کا اعتماد ہو۔