74

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی اور سستی کرنے کیلئے الگ الگ درخواستیں…

Spread the love

کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو الگ الگ درخواستیں دے دیں۔کے الیکٹرک نے سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرائیں جس میں بجلی سستی اور مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے اور یہ اضافہ اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے جس میں بجلی 3 روپے47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں