70

نئے چیئرمین نیب کا بھی افسران کے اثاثے ظاہر کرنے سے انکار…

Spread the love

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے بھی نیب افسران کے اثاثے ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا جس میں نئے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بھی شرکت کی۔اس دوران چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھاکہ نیب کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی بہت ہورہی ہے. ہم نیب سے جو کچھ بھی مانگتے ہیں یہ عدالت چلے جاتے ہیں.نیب جیسے ادارے میں معاملات بہت زیادہ خرابی کی طرف بڑھ رہے۔ان کا کہنا تھاکہ نیب افسران کے ایسٹ ڈیکلیئریشن تفصیلات مانگی گئی تھیں۔اس پر چیئرمین کا کہناتھاکہ 30 دسمبر تک افسران کے ایسٹ ڈیکلیئریشن تفصیلات فراہم کردی جاتی ہیں. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایسٹ ڈیکلیئریشن کو محفوظ رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں