71

سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا…

Spread the love

سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ ایک شخص فوج، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیتا ہے اور ساتھ کہتا ہے مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ لہٰذا عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔سابق صدر آصف زرداری سے سندھ کے وزرا نے ملاقات کی جس میں صوبے میں بارشوں کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔
آصف زرداری نے کہا کہ چاروں صوبوں میں بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور چاروں صوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں لہٰذا سب کو سیاست چھوڑکرصرف متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں