Spread the love
بلین ٹری کی حامی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ نے لیاقت باغ میں لاکھوں روپے کا نقصان کردیا.جلسے کے باعث پودے درخت ٹوٹے قیمتی گھاس ملیامیٹ ہوگئی۔ 21 اگست کی شام لیاقت باغ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے آنے والوں نے قیمتی گھاس، پودوں، درختوں اور نئے پودوں کی ہینری لگانے کے لیے کی گئی محنت کو مٹی میں ملا دیا۔پارک میں پودوں گھاس اور ہینری کی آبپاشی کے لیے لگایا گیا اسپرنکل سسٹم بھی ناکارہ ہوگیا لیاقت باغ میں لگنے والے ہجوم کے باعث بڑے درخت ٹوٹ گئے اور پودے ملیا میٹ ہوئے جس سےخوبصورت صاف ستھرے باغ کا حسن گہنا گیا۔