93

اقتصادی سست روی،ڈالر کے استحکام کےخدشات پر تیل کی قیمتوں میں کمی…

Spread the love

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر کمی آگئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق ہے کہ امریکی شرح سود میں اضافہ عالمی معیشت کمزور کردے گا اور ایندھن کی طلب میں بھی کمی آئے گی۔ اکتوبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 40 منٹ تک 1.58 ڈالر، یا 1.6 فیصد کمی کے بعد 95.14 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ستمبر میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے کروڈ فیوچر کی ڈیلیوری ختم ہونے کی وجہ سے 89.07 ڈالر سے کم ہوکر 1.70 ڈالر یا 1.9 فیصد فی بیرل پر رہا. اکتوبر میں فعال ہونے والا معاہدہ 88.92 ڈالر رہا جو 1.52 ڈالر یا 1.7 فیصد کم رہا۔
برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا لیکن ڈالر کی قدر اور مانگ میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر تقریباً 1.5فیصد کمی آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں