Spread the love
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں1 روپے 60 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 216 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر ایک بج کر 36 منٹ پر مقامی کرنسی 216 روپے 25 پیسے فی ڈالر پر ٹریڈ کر رہی تھی جو کہ جمعہ کے اختتامی سیشن میں 214 روپے 65 پیسے تھی۔
فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ روپے کی قدر میں آج ہونے والی کمی لگژری آئٹمز کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کے حالیہ فیصلے اور برآمد کنندگان کی جانب سے حکومت پر ڈالر کی قیمت 216 روپے کے قریب رکھنے کے لیے دباؤ کے باعث ہوئی۔