32

پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ،عمران خان کی راہداری ضمانت منظور…

Spread the love

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 3 روز کے لیے راہداری ضمانت منظور کر لی گئی۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کریں گے.جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو پٹیشن انٹرٹین نہیں ہوئی اس پر اعتراض ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ ان کے گھرپولیس کا گھیراؤ ہے ایسے میں کیسے یہاں آسکتے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں