Spread the love
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔سفارتی اور آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہونا ہے اور پاکستان کے ساتھ معاہدے کے لیے درکار اسٹاف رپورٹس آئی ایم ایف بورڈ کو موصول ہو گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں 2019 کے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی رپورٹ پر غور ہو گا.اجلاس میں جون 2023 تک اس میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔