93

عمران خان، اسدعمر اور فواد کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری،،،30 اگست کو طلب…

Spread the love

الیکشن کمیشن نے ادارے کی توہین پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان، پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری کو طلب کرلیا۔ترجمان کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فوادچوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کےنوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسدعمراورفواد چوہدری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں