93

عمران خان کی پمز آمد،،،شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی…

Spread the love

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپہنچے تاہم انہیں شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔عمران خان کی آمد کے موقع پر پمز اسپتال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی اورسابق وزیراعظم کارڈیالوجی وارڈ کے باہر ملاقات کیلئے اپنی گاڑی میں ہی انتظار کرتے رہے۔تاہم پولیس کی جانب سے انہیں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور عدالت سے اجازت حاصل کرنے کا کہا گیا۔عمران خان نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے مختصر بات کی اور واپس روانہ ہوگئے۔ اس دوران کارڈیالوجی وارڈ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں